ویب ڈیسک: لیزر ہیئر ریموول چہرے پر کیسے کام کرتا ہے؟ 24 نیوز چینل کے پروگرام’’ مورننگ ود فضا‘‘ میں ہیئر ٹریٹمنٹ کے بارے بتاتےخاتون ماہر کا کہناتھا خواتین اور مردوں میں ٹرینڈ ہے کہ اپنے چہرے سے ہیئر ریمو کیسے کرنے ہیں، پہلے دو طریقے استعمال ہوتے تھے، ایک ریزر اور دوسرا ویکس، جن سے شیو خراب یا چہرے پر کٹ لگ جاتے تھے۔
خاتون ماہر نے بتایا کہ اب ایک نیا طریقہ آیا ہے جس کو لیزرہیئر ریموول کہا جاتا ہے، یہ اُن سب طریقوں سے آپ کو محفوظ رکھتا ہے، سکین کو نقصان نہیں پہنچاتا اور واضح فرق بھی آپ کو نظر آتا ہے، بالوں کی ’ گروتھ ‘ پہلی اور دوسری لیئر تک ہوتی ہے، لیزر نے بالوں کی ’ پیگمنٹ ‘ کو ٹچ کرنا ہوتا ہے، اس لئے لیزر ہیئر ریموول سے پہلے شیو آف کرتے ہیں یا ریز کرتے ہیں اس لئے کیا جاتا ہے کہ ہیئر کی ’ شیفٹ ‘ سامنے آجائے تاکہ لیزر ہیئر ریموول اس کے ’ پیگمنٹ ‘ ایریا پر اچھے طریقے سے اثر انداز ہوسکے۔
خاتون ماہر نے کہا اس سے ہیئر کی جڑیں پتلی ہوجاتی ہیں اور آہستہ آہستہ وہ ختم ہونا شروع ہوجاتے ہیں، باڈی پر ہیئرسرکل تھری فیز ز میں ہوتا ہے اس لئے بال ہروقت گرنے والے فیز میں نہیں ہوتے، لیزر میں بھی ٹارگٹ 10 سے 30 فیصد کا ہوتا ہے جو کہ ہردفعہ ٹارگٹ ہوجاتا ہے۔
شروع میں جو لیزر آیا تھا اسکو آئی پی ایل کہتے تھے جو کہ لائٹ تھراپی ہوتی ہے اس میں لیزر نہیں ہوتا، وہ آپ کی سکین اور ہیر کے پیگمنٹ پر بہترموثر انداز نہیں ہوتی اور جلد کی ساری لیزر کوجلا دیتی ہے جس کی وجہ سے اکثر لوگ یہ شکایت کرتے ہیں کہ ان کی سکین پر نشان پڑ گئے ، یہ بھی کہتے ہیں ہیئر گروتھ زیادہ ہوگئی، لیزرہیئر ریموول صرف آپ کے بال کے ’ پیگمنٹ ‘ کو ٹچ کرتا جو ان کے مخصوص ہوتا ہے۔