سٹی42: لاہور کے حلقہ این اے 117 سے اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے وفاقی وزیر عبد العلیم خان سے ملاقات کی جس دوران علاقے کے مسائل کے حوالے سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا۔
وفاقی وزیر عبد العلیم خان سے این اے 117 کے سیاسی و سماجی شخصیات نے ملاقات کی۔ اس موقع پر عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت اخلاقی اور دینی فریضہ ہے جس میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، این اے 117 کے دیرینہ مسائل کا حل شروع کر دیا گیا ہے اور عوامی شکایات کا ازالہ کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عوقمی مسائل کے حل کے لئے شاہدرہ میں مرکزی دفتر قائم کر رہے ہیں جہاں لوگوں کی خرمت کیلئے میں خود بھی بیٹھوں گا۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ شاہدرہ سروس روڈ، مین روڈ ، فلائی اوور اور کالا خطائی روڈ جیسے بڑے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے اور سال کے اختتام تک این اے 117 میں واضح بہتری اور فرق نظر آئے گا۔نین سکھ، یوسف پارک اور بشیر کالونی میں واضح ترقیاتی کام ہوئے ہیں جبکہ سوئی گیس، واپڈا اور وفاقی محکمے ان ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں مکمل تعاون کریں گے۔شاہدرہ ہسپتال کی اپ گریڈیشن، اکبر آباد یوسی 11 سمیت مختلف علاقوں میں ہیلتھ سروسز کی نشاندہی کی گئی جبکہ سیوریج کے بغیر کو ئی نئی سڑک نہ بنانے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔کھیلوں کے میدان،شہری ترقیاتی اداروں اور سہولتوں سے متعلق درپیش مختلف مسائل کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جن کو حل کیا جائے گا۔