(ویب ڈیسک)بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے گذشتہ ماہ 23 جون کو اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کی، سوشل میڈیا پر شادی کی متعدد ویڈیو، تصاویر بھی خوب وائرل ہویئں، اب دونوں کے ہنی مون کی پیکچرز بھی سامنے آچکی ہے۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کو سوشل میڈیا پر خوب چرچہ رہا اور تاحال وہ خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، دونوں انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی شادی کے فنکشن کی ویڈیوزاور تصاویر شیئر کرتے نظر آتے ہیں، گذشتہ دنوں اداکارہ کی جانب سے شوہر ظہیر اقبال کے ہمراہ ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی،
ظہیر اور سوناکشی سنہا ایک شاپنگ مال میں موجود تھے، جبکہ ظہیر کے ہاتھوں میں سوناکشی سنہا کے سینڈلز بھی موجود تھے، اس پر سوناکشی سنہا نے کہا تھا’جب آپ ایک تابعدار شوہر سے شادی کریں تو، ان کے کہنے کا مقصد یہی تھا کہ ان کے شوہر معصوم اور تابعدار ہیں۔
اب دونوں کے ہنی مون کی تصاویر بھی وائرل ہوچکی ہیں، اُن کی یہ تصاویر انسٹاگرام پر بنے پیج ’voompla‘ پر شیئر کی گئیں ہیں، سوشل میڈیا صارفین دلچسپ کمنٹس کررہے جبکہ کچھ انہیں شادی کی مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔