ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں ممکنہ سیلاب سے متعلق ہائی الرٹ جاری کردیا گیا

 پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نےپنجاب کے دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب کے سبب ہائی الرٹ جاری کردیا ۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے  دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب کے سبب ہائی الرٹ جاری کردیا ۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق  دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے کے بائث 4 سے 7  جولائی تک درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے  نے سیالکوٹ، گجرات، گجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، چنیوٹ، جھنگ، خانیوال، مظفرگڑھ، ملتان اور راجن پور  سمیت متعلقہ انتظامیہ اور ڈی سیز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا  کہنا ہے  کہ  ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے، ریسکیو 1122 کی ڈائزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ  ریسکیو آپریشن کیلئے  پٹرول و ڈیزل کا اسٹاک وافر مقدار میں ہونا چاہیے۔ دریاؤں کے پاٹ میں موجود مکانوں اور مویشیوں کے انخلاء کو یقینی بنائیں۔ فلڈ ریلیف کیمپس میں خوراک، پینے کے صاف پانی و دیگر سہولیات کی فراہمی کو  بھی یقینی بنایا جائے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا  شہریوں کو موجودہ صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں ۔