قیصر کھوکھر : وزیر اعلی پنجاب نے دو صوبائی وزراء کو اسمبلی بزنس کے معاملات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر دو وزراء کو دو محکموں کے اسمبلی بزنس اور سوالات کے جوابات دینے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کو محکمہ ہاوسنگ کے بزنس معاملات نمٹانے کا ٹاسک سونپاگیا ہے، جبکہ صوبائی وزیر بلال یاسین کو محکمہ لیبر کے بزنس معاملات کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔ یہ دونوں وزراء اسمبلی میں ان محکموں کے سوالوں کے جوابات دیں گے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔