وزیراعلیٰ پنجاب کے جہاز پر 1 کروڑ 10 لاکھ روپے لگ گئے

3 Jul, 2024 | 02:31 PM

(قیصرکھوکھر)وزیر اعلی پنجاب کے جہاز کی مرمت کامعاملہ، جہاز کی مرمت پر ایک کروڑ دس لاکھ روپے لاگت آئی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کا جہاز مرمت کے بعد پنجاب حکومت کے حوالے کر دیا گیا ہے،وزیر اعلیٰ کے جہاز کی مرمت پر ایک کروڑ دس لاکھ روپے ادائیگی کی گئی ہے، جہاز کا ایک پرزہ کمپیوٹر ایک کروڑ دس لاکھ میں امریکہ سے ٹھیک کرایاگیا، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے ادائیگی کر دی ہے۔

یہ ادائیگی پی آئی اے کے ذریعے امریکی کمپنی کو کی گئی ہے اور اب جہاز فنکشنل حالت میں لاہور میں موجود ہے اور ٹیسٹ فلائیٹ ہو رہی ہے،پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے پرزے لا کرجہاز میں فٹ کیے گئے ہیں۔


 


 

مزیدخبریں