ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کے طلبا کاامتحان میں بدترین نتائج کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

 یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کے طلبا کاامتحان میں بدترین نتائج کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کے طلبا نے یونیورسٹی کے امتحان کے بدترین نتائج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، وی سی یو ایچ ایس کے خلاف نعرے بازی جاری ہے طلبا کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں پہلی بار 50 فیصد طلبا کو غیرمعیاری چیکنگ کر کے فیل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر پرائیویٹ میڈیکل اسٹوڈنٹس یونین پاکستان ڈاکٹر حسن بلوچ کی زیر قیادت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کے طلبا نے یونیورسٹی کے سپلی امتحان کے بدترین نتائج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

طلبا کا کہنا ہے کہ وی سی یو ایچ ایس نے بیان جاری کیا کہ سالانہ امتحان میں زیادہ بچے پاس ہوئے جس پر تشویش ہے , آئندہ پیپر مشکل بنایا جائے۔تاریخ میں پہلی مرتبہ سپلی امتحان میں 50 فیصد طلباء کو فیل کر دیا گیا۔غیرمیعاری جانبدار اور بےضابطگیوں پر مبنی چیکنگ کی گئی ۔سپلی امتحانات کے پیپرز کی تھرڈ پارٹی سے نیوٹرل ری چیکنگ کروائی جائے۔یا اگلے سال کے مضامین کے ساتھ سابقہ فیل شدہ مضامین کو دینے کا موقع دیا جائے ۔

صدر ڈاکٹر حسن بلوچ کا کہنا ہے کہ موڈیولر سسٹم کے تحت طلباء کو ریلیف دیا جائے۔حاضری کرائٹیریا 75 فیصد بحال کیا جائےجبکہ 85 فیصد حاضری کرائٹیریا کر دیا گیا ہےجس سے کئی طلباء کے داخلے رکنے کا خدشہ ہے۔پریٹیکل اور کلینکل امتحانی سینٹر پیرنٹ کالجز کو بنایا جائے۔میرٹ کے خلاف بھرتی شدہ وی سی یو ایچ ایس فوری استعفی دیں۔طلباء تنظیموں سے مشاورت کے بعد پالیسیوں کو نافذ کیا جائے۔

واضح رہے کہ پرائیویٹ میڈیکل اسٹوڈنٹس یونین پاکستان کا صدر ڈاکٹر حسن بلوچ سمیت 4 طلبا کی گرفتاری ہوئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer