ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے کی جوہر ٹاؤن میں بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار

ایل ڈی اے کی جوہر ٹاؤن میں بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دْرِنایاب : ایل ڈی اے شعبہ ہاوسنگ سیون کی جوہر ٹاون میں بڑی کارروائی ، کروڑوں روپے مالیت کے چھ پلاٹ واگزار کرالئے ۔

 ڈائریکٹر ہاوسنگ سیون معظم رشید کی سربراہی میں کارروائی کی گئی ۔ پلاٹ نمبر 244,245 جے ون ، 1142 کیو کو واگزار کرالیا گیا ۔ پلاٹ نمبر 15 ایچ ون ، پلاٹ نمبر 22 اے آر ٹو کو وگزار کرالیا گیا ۔ایف ون مارکیٹ کے سامنے تجاوزات کو بھی ہٹا کر ٹریفک کی روانی بہتر کردی گئی۔ ڈائریکٹر معظم رشید کا کہنا ہے کہ ایف ون مارکیٹ میں آپریشن تاجروں کی درخواست پر کیا گیا تھا ۔ ڈائریکٹر معظم رشید کا کہنا ہے کہ پلاٹ سرکاری اور پرائیویٹ ملکیت کے تھے ،ناجائز قابضین نے تعمیرات کررکھی تھیں ۔ پلاٹوں پر چار دیواریاں اور پختہ تعمیرات مسمار کردی گئیں ۔ آپریشن کے موقع پر پولیس اور انفوسمنٹ ونگ کا عملہ بھی موجود تھا ۔

Ansa Awais

Content Writer