وسیم احمد:آئی سی سی ٹی ٹونئٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی، گیری کرسٹن نے رپورٹ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوائی دی۔
تفصیلات کےمطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے خفیہ رپورٹ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوا دی،سنئیر مینجر وہاب ریاض چند روز قبل اپنی رپورٹ جمع کرا چکے ہیں،چئیرمین محسن نقوی گیری کرسٹن کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں،رپورٹس کی روشنی میں چئیرمین محسن نقوی بورڈ عہدیداران اور سابق کرکٹرز سے مشاورت بھی کریں گے ۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق مشاورت مکمل ہونے پر مستقبل کے حوالے سے فیصلے کئے جائیں گے، گیری کرسٹن نے ناقص کارکردگی کی وجوہات تفصیلی طور پر بیان کی ہیں ، گیری کرسٹن نے کھلاڑیوں کے ڈسپلن ، کھلاڑیوں کی ان ٹنٹ اور کھیل سے آگاہی پر تفصیلی لکھا ۔
گیری کرسٹن نے ٹیم میں بہتری لانے کے لیے تجاویز دیں ، گیری کرسٹن نے کھلاڑیوں کے فٹنس پر بھی سوالات اٹھائے ہیں ، رپورٹ میں انہی پوائنٹس کو حصہ بنایا گیا ہے جس کا انہوں نے ورلڈ کپ کے اختتام پر اپنی تقریر میں کیا۔