قیصر کھوکھر : محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کا سلسلہ جاری،محکمہ داخلہ نے ڈی سیز سے موبائل فون سروس جام کرنے کی سفارشات مانگ لیں۔نو اور دس محرم الحرام کو دفعہ 144 نافذ کردی جائے گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کو محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے باقاعدہ مراسلہ لکھ دیا ہے ۔ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ نویں اور دسویں محرم کو دفعہ 144 لگائی جائے گی۔ ہوم سیکرٹری نے بتایا ہے کہ کل کیبنیٹ کمیٹی برائے امن وامان کا اجلاس بلایا گیا ہے، جہاں پر محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس سال محرم کے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔حساس اضلاع میں فوج اور رینجرز طلب کی جائے گی جبکہ موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی سمیت موبائل فون سروس جام کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔
محرم الحرام کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ
3 Jul, 2024 | 12:27 PM