سیلاب کا الرٹ جاری ،چیف سیکرٹری کی فوری ہنگامی انتظامات کرنے کی ہدایت

3 Jul, 2024 | 12:06 PM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر : چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام محکموں کو سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ،چیف سیکرٹری نے فوری ہنگامی انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔

ممکنہ سیلاب اورمون سون بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کے خطرہ سے نمٹنے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے تمام متعلقہ صوبائی محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے ۔انہوں نے یہ ہدایت سول سیکرٹریٹ میں ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں ممکنہ سیلاب اور مون سون بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کے خطرہ سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں اورپی ڈی ایم اے ہنگامی صورتحال میں متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ اور راشن بیگز کی وافر دستیابی یقینی بنائے۔

 

مزیدخبریں