کانسٹیبل امتیاز احمد کی برسی,پولیس گارڈ کی شہید کی قبر پرحاضری اور سلامی پیش کی

3 Jul, 2024 | 11:39 AM

Ansa Awais

فاران یامین : لاہور پولیس کا شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری،کانسٹیبل امتیاز احمد کی برسی کے موقع پرپولیس گارڈ نے شہید کی قبر پر حاضری دی اور سلامی پیش کی۔

کانسٹیبل امتیازاحمدکی برسی کے موقع پرپولیس گارڈ نے شہید کی قبر پر حاضری دی اور قبر کو سلامی پیش کی۔ لاہور پولیس کے دستے نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔فرض کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں شہید کے اہلخانہ بھی شریک تھے،کانسٹیبل شبیر احمد 3 جولائی 2002 کو تھانہ غالب مارکیٹ میں تعینات تھے۔ملزمان کی فائرنگ سےشہید ہو گئے۔
 

مزیدخبریں