ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے گرمی سے نڈھال عوام کو بارش کی نوید سنا دی

شہر لاہور میں بارش کے بعد لو چلنے سے گرمی اور حبس کی کیفیت  میں اضافہ،  محکمہ موسمیات نے گرمی سے نڈھال عوام کو  آئندہ 24گھنٹوں میں مزید بارش کی نوید سنا دی۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف) شہر لاہور میں بارش کے بعد لو چلنے سے گرمی اور حبس کی کیفیت  میں اضافہ،  محکمہ موسمیات نے گرمی سے نڈھال عوام کو  آئندہ 24گھنٹوں میں مزید بارش کی نوید سنا دی۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ  ہوا میں نمی کا تناسب 10 فیصد ریکارڈ کیاگیا ہے۔ عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور 11 نمبر پر آگیا ہے جبکہ شہر میں فضائی آلودگی میں نمایاں کمی سے ایئر کوالٹی انڈیکس 98ریکارڈ کی گئی ہے۔ ٹھوکر نیاز بیگ110 ،سید مراتب علی روڈ پر آلودگی کی شرح 99ریکارڈ،  جوہر ٹاؤن 99 ،امریکی قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 84ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

دوسری جانب ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی حالیہ بارشیں جہاں گرمی کی شدت میں کمی کا باعث بنی ہیں وہیں نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کے لئے پی ڈی ایم اے بھی الرٹ ہے۔ 

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق  پنجاب کے بیشتر ڈیژن میں طوفان کے ساتھ شدید بارشوں کے امکانات ہیں، بالائی اور وسطی پنجاب 2 سے 7 جولائی مون سون طوفانوں کی زد میں رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ ریسکیو ادارے جولائی کے پہلے ہفتے میں مستعد رہیں، احتیاطی تدابیر اور بارشوں کے دوران فرائض میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔

پی ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی، جھکڑ چلنے کے امکانات ہیں، تیز بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں، طوفان سے بجلی کے کھمبوں، سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔موسمی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے موسمی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، عوام الناس سرکاری ہدایات پر عمل کر کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں۔