قلندر پورہ میں بھی واٹر فلٹریشن پلانٹ بند، انتظامیہ نے دروازہ  رسی سے باندھ دیا

3 Jul, 2024 | 01:20 AM

ثمرہ فاطمہ:  ہربنس پورہ  کے علاقہ قلندر پورہ میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ  بھی ناکارہ نکلا۔ اکلوتا واٹر فلٹریشن پلانٹ  خراب ہونے کے باعث علاقہ کےمکین صاف پانی کو ترس گئے۔  فلٹریشن پلانٹ کو  تالا لگانے کی بجائے انتظامیہ نے نا اہلی کا نیا ریکارڈ بننے کے لئے رسی سے دروازہ باندھ دیا۔
فلٹریشن پلانٹ کی سلاخیں اورٹونٹیاں نشے کے عادی افراد کی نذر ہو گئے۔  دو سال سے بند پڑا پلانٹ عملاً ناکارہ ہو چکا ہے۔   پلانٹ کے گرد حفاظتی سلاخیں بھی لوگوں نے توڑ پھوڑ دیں، ٹائلیں خراب ہو چکی ہیں۔
قلندر پورہ کے مکین کہتے ہیں کہ  فلٹریشن پلانٹ کی خرابی کے باعث صاف پانی کی شدید قلت ہے.  لوگوں کو  پانی لانے کے لئے ایک کلومیٹر دور  جانا پڑتا ہے۔  شدید  گرمی میں پانی کی ضرورت بھی بڑھ گئی ہے اور اتنا سفر کرنا بھی دشوار تر ہو گیا ہے۔ 

علاقہ کے مکینوں نے انتظامیہ اور حکومت سے التجا کی کہ اس فلٹریشن پلانٹ کو جلد از جلد مرمت کروایا جائے  اور یہاں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔

مزیدخبریں