ثمرہ فاطمہ: روہی نالہ پر خدا بخش روڈ مسائل کا گڑھ بن گیا۔ ٹوٹی سڑک، ناکارہ سیوریج سسٹم اور سڑکوں پر کھڑا گندا پانی علاقہ مکینوں کے لیے دشواریاں پیدا کرنے لگا۔ انتظامیہ شہریوں کو مسائل کے دلدل میں دھکا دے کر خود منظر سے غائب ہے۔
روہی نالہ خدا بخش روڈ سڑک کی ٹوٹ پھوٹ اور سیوریج کے نظام کے منہدم ہو جانے کے سبب مسائلستان بن چکا ہے۔ علاقہ کے مکینوں کو معمولات زندگی جاری رکھنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ ساتھ ہی علاقے میں موجود کاروباری مراکز بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
علاقہ کےمکینوں کا کہنا ہے کہ معمولات زندگی کو رواں رکھنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔شہری زندگی کی تمام بنیادی سہولیات سے محروم عوام شدید پریشانی سے دوچار ہے لیکن انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ انتظامیہ سے اپیل ہے سڑک کی تعمیر کو ممکن بنائے اور سیوریج کے نظام کو از سر نو تعمیر کیا جائے۔