ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پی سی بی الیکشن کیخلاف درخواست،عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا

چیئرمین پی سی بی الیکشن کیخلاف درخواست،عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا
کیپشن: Peshawar High Court, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی سی بی الیکشن کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت  کی۔ عدالت نے چیئرمین پی سی بی الیکشن پر حکم امتناع جاری کردیا۔

دوران سماعت وکیل درخواست گزارفضل الحق کوہ دامانی ایڈوکیٹ نے کہا کہ پی سی بی چیئرمین الیکشن آج ہورہا ہے۔ درخواست گزار پی سی بی بورڈ آف گورنر کا ممبر ہے۔  ممبران پورے نہیں ہے اور آج الیکشن ہورہا ہے۔  16 ممبران میں چار ابھی نہیں ہے یہ کیسے الیکشن کراسکتےہیں۔ الیکشن پر بلوچستان اور لاہور ہائیکورٹ نے سٹی آرڈر بھی جاری کیا ہے۔

عدالت نے چیئرمین پی سی بی الیکشن پر سٹی آرڈر جاری کردیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔