لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

3 Jul, 2023 | 08:36 PM

ویب ڈیسک: لاہور شہر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ تیز ہوا اور بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔

گرمی اسے مرجھائے عوام کے چہروں پر بھی رونق آ گئی۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد جبکہ شہر میں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کی 8 جولائی تک شہر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

دوسری جانب کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا،  اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔ پنجاب میں مری، گلیات ، راولپنڈی،جہلم،اٹک،چکول، سرگودھا،میانوالی،فیصل آباد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،  بہاولنگر،نارووال، سیالکوٹ، ساہیوال، گوجرانوالہ ، گجرات، منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد  میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ چندمقامات پر موسلا دھار بارش کی امید ہے۔ پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔

 محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کل کے روز اسلام آباد میں  آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے، خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، بالاکوٹ،  چارسدہ ، مردان، پشاور، کوہاٹ ،کرم، بنوں، وزیرستان اورڈی آئی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ چندمقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، بعد از دوپہر قلات،خضدار،ژوب  اور بارکھان میں چند مقامات پر  آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ سندھ کےبیشتر اضلاع میں بھی موسم شدیدگرم اور مرطوب رہے گا۔ کشمیر اور  گلگت بلتستان میں گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ کشمیر میں چندمقامات پر موسلا دھار بارش کے قوی امکان ہیں۔

مزیدخبریں