ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیٹر آف انٹینٹ بھی چلاگیا،آئی ایم ایف سے قسط چند روز میں ملنےکاامکان

Pakistan sends letter of Intent to IMF, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ  کو   سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے حوالہ سے لیٹر آف انٹینٹ (اظہار آمادگی کا خط) کی کاپی بھجوادی جس کے بعد آئندہ 3 سے 4 روز میں ایک ارب ڈالر کی قسط موصول ہونے کا امکان ہے۔

 لیٹر آف انٹینٹ کی کاپی وزیرخزانہ اورگورنراسٹیٹ بینک کے دستخطوں سےبھجوائی گئی ہے۔

ذرائع ن ک کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستان اپنے غیرملکی زرمبادلہ ذخائربڑھائے گا اور سرکاری اداروں میں اصلاحات کرے گا۔ پاکستان 9 ماہ کے دوران کوئی نئی ٹیکس ایمنسٹی نہیں دے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کوبتایا گیا کہ تجارت پرپابندیاں بھی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔

ذرائع نکا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈاجلاس میں پاکستان کے لیٹر آف انٹینٹ قرض درخواست پرغورکرےگا اور بورڈ سے منظوری کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالرکی قسط 3 سے 4 روز میں مل جائے گی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جو اسٹاف لیول معاہدہ  30 جون کو  ہوا ہے،وہ 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ ہے۔ آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم کرے گا اور معاہدے سے سماجی شعبے کے لیے فنڈز کی فراہمی بہتر ہوگی جب کہ معاہدے کے تحت پاکستان ٹیکسز کی آمدن بڑھائےگا۔