آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالرکی پہلی قسط جولائی میں مل جائےگی، شہبازشریف

3 Jul, 2023 | 07:45 PM

ویب ڈیسک:  وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا ہے کہ  آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر کی پہلی قسط جولائی میں مل جائے گی۔ انہوں نےانکشاف کیا کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کی ڈیل بے پناہ کوششوں سے منطقی انجام کو پہنچی، چین کے5 ارب ڈالر کے رول اوور نہ ملتے تو معاملہ کچھ اور ہوتا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بتایا کہ سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر کے رول اوور کا وعدہ کیا ہے، یو اے ای کے صدر نے کہا ہے کہ 1 ارب ڈالر حاضر ہیں۔

وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر اور یو اے ای سے1 ارب ڈالر لانے میں سپہ سالار  جنرل عاصم منیر کا کلیدی کردار ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ اسلامی ترقیاتی بینک نے 1 ارب ڈالر کا وعدہ ہے۔اگلے 15، 20 سال سیاستدان اور تمام ادارے اپنے اپنے دائرے میں رہتے ہوئے کام کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف سے  9ماہ کیلئے ملنے والی رقم عارضی ریلیف ہے۔

وزیراعظم نے سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے واقعہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ  سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر عالم اسلام بھرپور مذمت کرتا ہے، پاکستان کا سوئیڈن سے قرآن پاک کی توہین کرنے والے مجرموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ہے۔اس سے پہلے بھی ایسے دلخراش واقعات پیش آچکے ہیں۔ پاکستانی حکومت او آئی سی کے فیصلے کی بھرپورتائید کرتی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلاموفوبیا کا مقصد نفرت اور تفریق پیداکرنا ہے،

مزیدخبریں