ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عثمان بزدار کی مشکلات میں مزید اضافہ، نئی تحقیقات کا آغاز ہو گیا  

Usman Buzdar,new inquiry,City42
کیپشن: Usman Buzdar,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب کی نگران حکومت نے سابقہ کابینہ کے گندم پر کیے گئے فیصلوں کے دستاویزات نیب کو دینے کی اجازت دے دی ہے۔

 نیب لاہور نے محکمہ خوارک پنجاب  سے سابق وزیر اعلی پنجاب کے خلاف جاری انکوائری پر خفیہ دستاویزات مانگے تھے جس پر نگران کابینہ کے اجلاس میں نیب کی اپیل پر گندم کی خریداری اور فیصلوں کے خفیہ دستاویزات نیب کو دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ 

 واضح رہے کہ سابقہ کابینہ کے 11 مختلف فیصلوں پر خفیہ دستاویزات کی فراہمی پر محکمہ خوراک نے نگران حکومت سے اجازت طلب کی تھی، عثمان بزدار کے دور حکومت میں گندم کی خریداری پر سمری سرکولیشن سمیت 11 مختلف فیصلے شامل ہیں،  نیب نے بھی سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے گندم پر کیے گئے مختلف فیصلوں دستاویزات مانگے تھے۔