ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونان کشتی حادثہ؛انسانی سمگلروں کیخلاف 149مقدمات، 41گرفتار

Round up of the investigation in Human trafficking after the Greece boat incident, City42
کیپشن: یونان کشتی حادثےمیں ملوث انسانی اسمگلرز کےشناختی کارڈ اورپاسپورٹس بھی منسوخ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یونان کشتی حادثہ تحقیقات کےحوالےسے بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ گرفتارانسانی اسمگلرزکےبینک اکاؤنٹس منجمد کر دئیے گئے۔ اسلام آباد میں ایف آئی اے نے ملزمان کےخلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کےتحت بھی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔
 
حادثےمیں ملوث انسانی اسمگلرز کےشناختی کارڈ اورپاسپورٹس بھی منسوخ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے   نے کہا ہے کہ ایئرپورٹس انچارج یقینی بنائیں کہ کوئی بھی ایجنٹ بیرون ملک فرارنہ ہو۔

۔ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ لاہوراور فیصل آباد زون نےاب تک 5 انکوائریاں کیں اور 149 مقدمات درج کیے۔ لاہور،فیصل آباد زون نےکشتی حادثےمیں ملوث 41 انسانی اسمگلرزگرفتارکیے۔