وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے مہنگے داموں ایل پی جی فروخت کرنے والوں کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

3 Jul, 2023 | 05:58 PM

Imran Fayyaz

(شہزاد خان ابدالی)شہر میں ایل پی جی گراں فروشوں نے عوام کا جینا حرام کردیا،ایل پی جی گراں فروش مافیہ سرکاری قیمت پر ایل پی جی بیچنے کیلئے تیار نہیں ،مافیہ ایل پی جی 177 روپے کی بجائے 220 روپے فی کلوگرام کے حساب سے ایل پی جی فروخت کررہا ہے۔

شہر لاہور سمیت ملک بھر میں ایل پی جی مافیا نے لوٹ مار کا بازار سرگرم کررکھا ہے ، ایل پی جی سرکاری قیمت 177 اور مافیا 220 روپے فی کلوگرام فروخت کررہا ہے اور اس حوالے سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے وزیراعلی پنجاب کے نام خط لکھ دیا ہے۔

چیئرمین عرفان کھوکھر نے نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی سے ایل پی جی گراں فروشوں کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا  کہ ضلعی انتظامیہ شہر کو ایل پی جی گراں فروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ چکی ہے، وزیراعلی پنجاب ضلعی انتظامیہ کو ایل پی جی مافیا کیخلاف ایکشن کا حکم دیں اور عوام کو اس گراں فروشی سے نجات دلائی جائے۔

مزیدخبریں