زلزلے کے شدید جھٹکے

3 Jul, 2023 | 05:43 PM

Ansa Awais

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخواکے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہرزلزلے سے لرز اٹھے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.6تھی جبکہ مرکز افغانستان میں کوہ ہندو کش ریجن ہے، زلزلہ کی گہرائی 216 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

  زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہری خوف و ہراس کا شکار ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزیدخبریں