چلڈرن ہسپتال کےڈاکٹر پرتشدد کے5 ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں خارج

3 Jul, 2023 | 05:38 PM

جمال الدین: چلڈرن ہسپتال لاہور میں ڈاکٹر پر تشدد کے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کےجج اعجاز احمد بٹر نے فریقین کے وکلاکےدلائل کے بعد5 ملزموں کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانتیں خارج کیں۔

ملزموں نے جیل سے اپنے وکلاء کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں نے چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹر سعد کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

مدعی ڈاکٹر سعد کی جانب سے فرہاد علی شاہ ایڈوکیٹ نے دلائل دیے ۔ملزم خلیل، عمران،کامران،ولید اور میاں حسن کیخلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں