سونے کی فی تولہ قیمت میں 8800 روپے کی بڑی کمی ہوگئی

3 Jul, 2023 | 05:37 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8800 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 7 ہزار 544 روپے کمی سے ایک لاکھ 77 ہزار 641 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 6 ڈالر بڑھ کر 1912 ڈالر فی اونس ہے۔

مزیدخبریں