22 سالہ نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق  

3 Jul, 2023 | 04:59 PM

Imran Fayyaz

(صغیر راٹھور) سرائے عالمگیر کے نواحی علاقے سعادت پور کا رہائشی 22 سالہ نوجوان اویس نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق اویس دوستوں کے ہمراہ گھر سے نہانے آیا تھا،جس کی تلاش کیلئے ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

 خیال رہے کہ 3 ہفتوں میں 6 افراد نہر میں ڈوب چکے ہیں جن میں سے 2 کو زندہ بچایا جاسکا جبکہ 2 بہنیں اور 1 مزید نوجوان کی تلاش جاری ہے۔

 سرائے عالمگیر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی سرعام جاری ہے جس کیخلاف پولیس بھی کوئی کارروائی نہیں کررہی۔
 
 

مزیدخبریں