تھانہ شادمان نذر آتش کرنےکے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ثنا آصف کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں ملزمہ ثناء آصف نے وکیل کی وساطت سے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ موقع پر موجود نہیں تھی۔ جلاؤ گھیراؤ کے واقعہ سے کوئی تعلق نہیں۔ رہاکیاجائے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کےدلائل سننے کے بعد ملزمہ کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کر لی۔اور ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دے دیا۔
تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کا کیس, پی ٹی آئی رہنما ثنا آصف کی ضمانت ہوگئی
3 Jul, 2023 | 04:51 PM