9 مئی کو قصور میں توڑپھوڑ, 26 ملزموں کی عبوری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع

3 Jul, 2023 | 04:33 PM

جمال الدین:  9 مئی کو قصور میں توڑ پھوڑ کرنے ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، سڑک بلاک کرنے کا کیس

26 ملزموں کی عبوری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کر دی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ملزموں کی درخواست ضمانتوں کی سماعت کی۔عدالت نے 26 ملزموں کی قبل از گرفتاری درخواست ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کا حکم دیا ۔اور آئندہ سماعت پر پولیس سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔عدالت نے ملزموں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیاہے۔ ملزموں پر 9 مئی کو قصور میں توڑ پھوڑ کرنے ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور سڑک بلاک کرنے کا الزام ہے۔

مزیدخبریں