ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حساس ڈیٹا چوری ہونےکا خدشہ ،حکومت نےبڑا قدم اُٹھا لیا

Government issues Cyber Security Advice to prevent data theft, City42
کیپشن: حکومتی اداروں کو سکیورٹی ایڈوائزری میں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ڈیٹا لیکج سے بچنے کے لئے ڈارک فائبر کا استعمال کریں۔ فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سائبر محاذ پر بڑھتے خطرات اور دشمن کے پے درپے  وار کی وجہ سے حکومت نے حساس ڈیٹا کی حفاظت کیلئے سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی ہے ۔

  تفصیلات کے مطابق حساس ڈیٹا کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے حکومت نے تمام سرکاری محکموں تمام صوبوں اور وفاقی وزارتوں کو سرکلر جاری کر دیا ہےْ

جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ   حکومتی ادارے انٹرنیٹ سروسز کے لئے نجی فائبر آپٹکس پر انحصار کررہے ہیں ، فائبر آپٹک کنکٹویٹی سے سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ، آپٹیکل فائبر سے مخصوص طریقہ کار سے ڈیٹا چوری ہونے کا خدشہ ہے ، حکومتی ادارے ڈیٹا لیکج سے بچنے کے لئے ڈارک فائبر کا استعمال کریں ، ڈارک فائبر اداروں سے لیز پر حاصل کی جاسکتی ہے۔ 

  ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈارک فائبر کے ذریعے ڈیٹا چوری کے امکانات انتہائی محدود ہیں ،اہم سرکاری معلومات کی بذریعہ انٹرنیٹ ترسیل کے لیے ڈارک فائبر استعمال کرنے کی سفارش 

 تھرڈ پارٹی میڈیا پارٹی پر منحصر ادارے مختلف تصدیقی نظام اپنائیں ،سرکاری ادارے اپلیکیشن لیول سیکورٹی کا طریقہ کار اپنائیں ، ایک حالیہ پیشرفت میں، وفاقی حکومت نے "تھرڈ پارٹی فائبر آپٹکس" کے ذریعے فراہم کی جانے والی انٹرنیٹ سروسز کی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے،حکومت نے ان رابطوں کو غیر محفوظ تصور کیا ہے اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔