ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کلمہ چوک انڈرپاس ڈیزاسٹر؛ کنٹریکٹر کی کوتاہی نکل آئی، پنجاب حکومت بےگناہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلمہ چوک انڈرپاس ڈیزاسٹر؛ کنٹریکٹر کی کوتاہی نکل آئی، پنجاب حکومت بےگناہ

دُرنایاب: کلمہ انڈر پاس پر حالیہ بارش کے دوران نکاسی آب کی بدترین صورتحال سامنے آئی، اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی نے ذمہ داری کا تعین کردیا ۔

کمیٹی نے تحقیقات کے بعد پنجاب حکومت کو بری الذمہ جبکہ کنٹریکٹر این ایل سی کو ذمہ دار قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق حکام کی جانب سے انکوائری رپورٹ دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔حالیہ اربن فلڈنگ کا باعث بننے والی بارش کے دوران  کلمہ چوک انڈر پاس میں پانی جمع ہونے کے متعلق  وزیراعظم شہباز شریف کےحکم پر بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے تحقیقات کے بعد پنجاب حکومت پنجاب حکومت کو  بارش کے پانی کی مینجمنٹ کے سلسلہ میں کسی غفلت کا مرتکب نہیں پایا۔
این ایل سی کی جانب سے پمپوں کی بروقت تنصیب نہ ہونا بنیادی وجہ بنا۔
کنٹریکٹرز کو نیسپاک کی جانب سے 22دسمبر 2022کو ڈرائنگز دی گئیں۔
پمپس کاٹیکنیکل ڈیٹا 17جنوری کو فراہم کیاگیا۔
پمپس کی خصوصیات پر مبنی ڈیٹا16فروری 2023کو این ایل سی کو فراہم کیاگیا۔
این ایل سی حکام کی جانب سے 17مارچ کو کے ایس بی کمپنی کو آرڈر دیاگیا۔
27مئی کو این ایل سی حکام نے سی بی ڈی کو  12جون کو پمپس لگانے کی یقین دہانی کرائی۔
20جون کو کے ایس بی کی فیکٹری میں پمپوں کی کمیشننگ نیسپاک حکام کرچکے تھے۔

تحقیقاتی کمیٹی کے ذرائع کے مطابق این ایل سی حکام بروقت پمپوں کی فراہمی اور تنصیب میں ناکام رہے ۔ ذرائع کا کہنا  ہے کہ پمپس کی تنصیب نہ ہونا اور عارضی 3پمپس پر اکتفا کرنا فیلئیر کا باعث بنا۔

ذرائع کے مطابق ایم ڈی واسا کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی رپورٹ پیش کرچکی ہےَ۔