عسکری ٹاور حملہ ،جلاؤ گھیراؤ ، خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

3 Jul, 2023 | 01:21 PM

جمال الدین:عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ،عدالت نے خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی ۔

 سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کو عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نےخدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی،پولیس کی جانب سے خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی۔

عدالت  نے خدیجہ شاہ کو17جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کاحکم دیا ہے،عدالت نےپولیس کو مقدمہ کا چالان تیار کرکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا ،جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر آج خدیجہ شاہ کو پیش کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں