جی سی یونیورسٹی میں نئی انڈر گریجویٹ پالیسی نافذ

3 Jul, 2023 | 12:42 PM

Ansa Awais

(عمران یونس) جی سی یونیورسٹی میں نئی انڈر گریجویٹ پالیسی نافذ کردی گئی۔
 تفصیلات کے مطابق جی سی یونیورسٹی لاہور نےاگلے سمسٹر سے نئی پالیسی نافذ کرنیکااعلان کردیا۔تمام طلباء کیلئےجنرل ایجوکیشن کورسز پڑھنا لازمی ہوگا۔ جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ طلباء 2سال کی تعلیم کے بعد ایسوسی ایٹ ڈگری حاصل کر سکیں گے اس کے ساتھ ہی یونیورسٹی میں ڈبل میجر پالیسی بھی نافذ ہو گئی ۔
ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ پالیسی سے طلباء کو 2مختلف مضامین میں ڈگری حاصل کرنے کا موقع ملے گاجبکہ اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے کیلئے شعبوں کے سربراہان کو ذمہ داری سونپی گئی۔

مزیدخبریں