ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیلتھ کارڈ پر علاج بند کرنے کی خبریں ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا ردعمل آگیا

 ہیلتھ کارڈ پر علاج بند کرنے کی خبریں ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا ردعمل آگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) ہیلتھ کارڈ پر علاج بند کرنے کی خبروں کے بعد نگران وزیر اعلیٰ پنجاب  سید محسن رضا نقوی نے ردعمل دیتے ہوئے تمام خبروں کو غلط قرار دے دیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کارڈ بالکل بند نہیں ہورہے اور کسی غریب کا علاج بند نہیں ہورہا،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے رات گئے لاہور میں اکبرچوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا اورکام کی رفتار کا جائزہ لیا۔

 لاہور اکبر چوک فلائی اوور منصوبے کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کا غلط استعمال بند کیا ہے، دل کے آپریشن بالکل بند نہیں کیے،  صرف نجی اسپتال میں دل کے آپریشن پر 30 فیصد ادا کرنا ہوگا۔

Ansa Awais

Content Writer