( سٹی42) معاشی اعشاریوں سے پریشان پاکستانیوں کیلئے اچھی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں، آئی ایم ایف معاہدے کے بعد سٹاک ایکس میں مثبت تبدیلی دیکھی گئی ہے تو دوسری جانب ڈالر بھی سستا ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر 285 روپے پر فروخت ہو رہاہے ، سٹاک ایکس چینج کی بات کی جائے تو مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہو ا تو 100 انڈیکس میں دیکھتے ہی دیکھتے 2231 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 5 فیصد سے زائد اضافے پر مارکیٹ میں کاروبار کو ایک گھنٹے کیلئے روک دیا گیا اور دوبارہ آغاز پر100 انڈیکس نے اسی رفتار سے بڑھنا شروع کر دیا ہے ، معاشی ماہرین کا کہناہے کہ آج کے دن سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی دیکھنے میں آ سکتی ہے ۔