ویب ڈیسک: سعودی عرب نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر سوئیڈن کے سفیر کو طلب کرلیا۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ریاض میں سوئیڈن کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر کے اسٹاک ہوم میں انتہا پسند جنونی شخص کی جانب سے قرآن پاک کے اوراق نذر آتش کرنے کی گھناؤنی حرکت کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے انتہاپسند شخص کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
#Statement | The Ministry of Foreign Affairs summons the Ambassador of Sweden to the Kingdom and informs her of the Kingdom's categorical rejection of an extremist's burning of a copy of the Holy Qur'an in front of the Stockholm Central Mosque in #Sweden after Eid al-Adha. pic.twitter.com/Dm4gLomy7v
— Foreign Ministry ???????? (@KSAmofaEN) July 2, 2023
سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سویڈن کی ایک مسجد کے باہر قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کا گھناؤنا فعل ناقابل قبول اور گھٹیا حرکت ہے۔
بیان کے مطابق یہ گھناؤنا واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پوری دنیا کے مسلمان عیدالاضحیٰ منا رہے تھے۔ اس مکروہ حرکت سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔