ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پہلی بار کاروبار کے آغاز پر تاریخ رقم ہوگئی۔
آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کی ڈیل کے بعد کاروبارکے پہلے دن زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچیج کی تاریخ میں پہلی بار کاروبار کا 2230 پوائنٹس اضافے کے ساتھ آغاز ہوا۔کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈریڈ انڈیکس یکدم 5.3 فیصد اوپر گیا جس کے بعدکاروبار ایک گھنٹے کےلیے روک دیا گیا۔
کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈریڈ انڈیکس 43 ہزار کی سطح عبور کرگیا اور اندیکس 2068 پوائنٹس اضافے سے 43521 تک جا پہنچا۔