ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں دل پر پتھر رکھ کر بڑھائیں، مریم نواز

مریم نواز،جلسہ،ضمنی الیکشن،پی پی158،نواز شریف
کیپشن: مریم نواز،فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے کا خطرہ نہ ہوتا تو ہم مرجا تے لیکن پٹرول کی قیمتیں نہ بڑھاتے، اچھا وقت آنے والا ہے، عوام کو تکلیفوں سے نجات دلائیں گے، عمران خان پنجاب کی ترقی کے دشمن، حمزہ شہباز صوبے کے عوام کو بڑا پیکج دینے جارہے ہیں، 17 جولائی کو کٹھ پتلیوں کو ہرائیں گے۔

ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلہ میں مریم نواز ان ایکشن، ن لیگ کے لاہور کے حلقہ پی پی 158 دھرم پورہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ گو نیازی ہوگیا، اب نیازی رو رہا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ تحریک انصاف نے کیا، انہوں نے پاکستان کو گروی رکھ دیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں دل پر پتھر رکھ کر بڑھائیں، قیمتیں بڑھانے پر ہم گھر میں چھپ کر نہیں بیٹھے، آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانا پڑیں، آئی ایم ایف معاہدہ پی ٹی آئی حکومت نے کیا تھا، پاکستانی عوام جانتے ہیں کہ ہم نے قیمتیں کیوں بڑھائیں،عمران خان پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ کر گیا، ملک دیوالیہ ہونے کا خطرہ نہ ہوتا تو ہم مر جاتے لیکن قیمتیں نہ بڑھاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ وعدہ کرتی ہوں کہ تکلیفوں سے عوام کو نجات دلائیں گے، فتنہ خان کی طرح نہیں کہوں گی کہ گھبرانا نہیں ہے، 2013 میں ن لیگ کی حکومت سے پہلے 20، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی، 2018 میں حکومت جانے سے پہلے لوڈشیڈنگ زیرو پر لاکر دکھائی، نواز شریف نے 2018 میں عوام کو لوڈ شیڈنگ فری پاکستان دیا تھا، ہم زیرو پر لوڈشیڈنگ لا کر دکھائیں گے، فتنہ خان کی حکومت کے بعد شہباز شریف کی حکومت کو 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ملی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں ایک ڈالر میں تیل سستا ہوا تو شہباز شریف عوام کو اسی وقت ریلیف دیں گے، کل پنجاب کی تاریخ کا ریلیف پیکج حمزہ شہباز دینے جا رہے ہیں، عمران خان کا چیلنج شہباز شریف نے قبول کیا ہے سب کچھ ٹھیک کرکے دکھائیں گے، فتنہ خان نے بار بار احتجاج کی کال دی لیکن کوئی احتجاج میں شامل نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ مہنگائی والے کا نام عمران خان ہے، کرسی کیا گئی دماغی توازن بگڑ گیا ہے، 75سال میں ایسا سیاستدان دیکھا ہے جو نیوٹرلز کو جلسوں میں کہتا ہے کہ مجھے اقتدار میں لے کر آؤ، عمران خان احسان فراموش آدمی ہے، عمران خان کو نیوٹرلز نے انگلی پکڑ کر چلایا،سابق وزیراعظم کو بیساکھیوں کی عادت پڑ گئی تھی، بیساکھیاں گئیں تو دھڑام سے نیچے گر گیا۔