اداکارہ میرب علی کی نئے دوست کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی

3 Jul, 2022 | 04:54 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے مداحوں کو اپنے نئے’ بیسٹ فرینڈ‘ سے ملوا دیا۔

تفصیلات کےمطابق اداکارہ میرب علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گلوکار فلک شبیر کی دو انسٹا گرام پرسٹوریز کو شیئر کیا ہے۔ان ویڈیوز میں میرب علی کو اداکارہ سارہ اور گلوکار فلک کی بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پہلی ویڈیو میں فلک شبیر کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ان کے گھر میں عالیانہ کے کچھ نئے دوست آ گئے ہیں،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھی سی خوشی سے نہال ہوتےکھیل کود میں مصروف ہے۔

دوسری ویڈیو میں میرب علی نے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ عالیانہ میری نئی’ بیسٹ فرینڈ‘ ہے۔اُنہوں نے دلچسپ انداز میں مزید کہا ہے کہ ہم دونوں کی دماغی عمر برابر ہے۔

  میرب علی اور عالیانہ فلک کی یہ ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر بھی وائرل ہو رہی ہیں اور ان پرصارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں