(ویب ڈیسک) پاکستان میں عیدالاضحٰی کی 5 چھٹیوں کی وزیراعظم نے منظوری دے دی ہے، وفاقی کابینہ ڈویژن حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گی،دوسری جانب سعودی حکومت نے عیدکی تعطیلات کا اعلان کرتے دفاتر کے نئے اوقات کار جاری کئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق عیدالاضحیٰ کی آمد آمد ہے, وزیراعظم شہباز شریف نے 5 چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے، دوسری طرف سعودی عرب نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ جوازات کے دفاتر میں اتوار سے جمعرات تک صبح 8 سے سہ پہر 2 بجے تک کام ہوگا۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن جوازات کی جانب سے عیدالاضحی کی تعطیلات میں اوقات کارجاری کیے گئے ہیں۔ ریاض اور مکہ مکرمہ میں قائم جوازات کے ذیلی دفاتر جو مختلف مالزمیں ہیں وہاں اوقات کار شام کے رکھے گئے ہیں۔
ریاض ریجن میں الخرج کمشنری کے روشن مال اور "حی الرمال” میں جوازات کے ذیلی اداروں میں سہ پہر 4 سے رات 9 بجے تک کام ہوگا۔مکہ ریجن میں جوازات کے ذیلی دفاتر جوکہ مختلف مالزجن میں ریڈ سی مال، صیرفی مال اورتحلیہ مال شامل ہیں کے اوقات کار شام 5 سے رات 10 بجے ہیں۔
جوازات کا کہنا ہے کہ ادارے سے رجوع کرنے والوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ ابشر پورٹل کے ذریعے وقت حاصل کریں اورمقررہ وقت پرجوازات کے مطلوبہ دفتر سے رجوع کریں۔
واضح رہے کہ حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ 8 جولائی بروز جمعہ جبکہ عیدالاضحیٰ 9 جولائی 2023 بروز ہفتے کو منائی جائے گی۔ سعودی حکومت نے حج کی مناسبت سے مملکت میں سرکاری و نجی اداروں میں 8 ذوالحجۃ سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔