عمران خان کا ایک ہی مشن پاکستان کمزور ہوں: خواجہ آصف

3 Jul, 2022 | 03:28 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے سانق وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے تنقید کرتے کہا عمران خان کا مشن ہے، ملک اندر سے کمزور ہو، باہر بڑھکیں مارتا ہے اندر جا کے ترلے کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹریفک کی روانی کے لئے سیالکوٹ لاری اڈہ کے پاس انڈر پاس تعمیر کریں گے،یہ فلائی اوور ٹریفک کی روانی میں اہم کردار ادا کرے گا،ایسا دور شروع ہوگیا ہے کہ ملک میں آئین کی حکمرانی ہوگی،آئین کے مطابق فیصلے ہوں، انہیں الیکشن کمیشن قبول نہیں،میں کسی کی طرف اشارہ نہیں کر رہا آپ جانتے ہیں میں کیا کہہ رہا ہوں،پارلیمنٹ اور تمام اداروں کا دفاع کریں گے،ہم پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کا دفاع کریں گے۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہناتھا کہ عمران خان کا مشن ہے، ملک اندر سے کمزور ہو، عمران پر اقتدار کے تمام دروازے آہستہ آہستہ بند ہورہے ہیں، عمران خان باہر بڑھکیں مارتا ہے اندر جا کے ترلے کرتا ہے،اسی کلے ضمانت تےنئیں عمران خان وی تے ضمانت تے وے۔

ملکی اداروں نے 4 سال اس کی حکومت کو سہارا دیا ہواتھا ،اس امید پر سہارا دیا ہوا تھا کہ شاید یہ ڈیلیور کردے،الیکشن کمیشن جو آئین کے مطابق فیصلہ کرتا ہے وہ بھی ان کو قبول نہیں،ہم قانون اور آئین کے وفادار ہیں،2023میں آئین کے مطابق شفاف انتخابات ہوں گے۔

مزیدخبریں