(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے شہر بیلگوروڈ میں پُراسرار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی شہر بیلگوروڈ میں اچانک خوفناک دھماکا ہوگیا، جس سے متعدد رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا، 2 گھروں میں آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
بیلگورود ریجن کے گورنر ویاچیسلوف گلادکوف کا کہنا ہے کہ شہر میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں 11 اپارٹمنٹس، عمارتوں اور 39 گھروں کو نقصان پہنچا ہے جن میں سے 5 مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متاثرہ گھروں کو خالی کرالیا گیا ہے، تاحال دھماکے کی نوعیت اور وجہ کا تعین نہیں ہوسکا، انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی۔