8سے 12 جولائی تک عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان

3 Jul, 2022 | 02:53 PM

ویب ڈیسک:عوام کیلئے خوشخبری،وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ پرچھٹیاں بڑھادیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملازمین کیلئے5چھٹیوں کااعلان کردیا۔عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں8جولائی سے12جولائی تک ہوں گی۔وزیراعظم شہبازشریف نے 5 چھٹیوں کی منظوری دے دی۔وزیراعظم سیکرٹریٹ نے چھٹیوں کانوٹی فکیشن جاری کردی۔

واضح رہے کہ عیدپر10 سے12 جولائی تک 3 چھٹیاں دینے کی تجویز دی گئی تھی۔کابینہ ڈویژن نے عیدالاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات کی سمری وزیراعظم کو بھیجی تھی۔عیدالاضحیٰ پر10 جولائی سے 12 جولائی تک 3 تعطیلات دینے کی تجویز دی گئی ۔

مزیدخبریں