بھارتی کامیڈین کپل شرما بڑی مشکل میں پھنس گئے

3 Jul, 2022 | 12:30 PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کامیڈین کپل شرما کے خلاف معاہدے کی خلاف ورزی  پر امریکہ میں مقدمہ درج کرادیا گیا۔

کپل شرما کے خلاف مقدمہ نیو یارک کی عدالت میں سائی یو ایس اے انکارپوریشن نامی کمپنی نے درج کرایا ہے۔   کمپنی کے سربراہ امیت جیٹ لی کا کہنا ہے کہ 2015 میں کپل شرما نے شمالی امریکا کا دورہ کیا تھا اور اس دوران انہوں نے ہم سے معاہدہ کیا تھا کہ وہ  چھ  شوز کریں گے لیکن انہوں نے صرف پانچ شوز کیے۔

امیت جیٹ لی کے مطابق بعد میں رابطہ کرنے پر کپل شرما نے کہا کہ وہ نقصان کا ازالہ کردیں گے لیکن اب کافی عرصہ گزرنے کے باوجود کپل شرما نے زرتلافی ادا نہیں کیا۔

خیال رہے کہ کپل شرما ان دنوں ایک بار پھر اپنی پوری ٹیم کے ساتھ شمالی امریکا کے ٹور پر ہیں۔

مزیدخبریں