خطرناک گھونگھوں کاخوف، شہر میں دو سال کا قرنطینہ نافذ

3 Jul, 2022 | 12:02 PM

ویب ڈیسک:امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک شہر میں چوہے جتنے بڑے گھونگھوں نے علاقے کے رہائیشیوں  کو قرنطینہ پر مجبورکردیا۔

افریقا کے اس آبائی جاندار میں پھیپھڑوں کو متاثر کرنے والا ایک کیڑا موجود ہے جوانسانوں میں گردن توڑ بخار کا سبب بن سکتا ہے۔اس قرنطینہ کا دورانیہ دو سال کا ہوگا لیکن کووڈ قرنطینہ کے برعکس رہائیشیوں کو پودوں، مٹی، کچرے، ملبے، کھاد اور علاقے سے باہر عمارتی مواد میں جانے کی پابندی ہوگی۔

فلوریڈا کے محکمہ زراعت نے پورٹ رِچی نامی شہر میں 23 جون کو کیڑوں کی موجودگی تصدیق کی اور اگلے ہی دن علاقے کو قرنطینہ میں ڈال دیا گیا۔

یہ گھونگھے ماحولیات کے لیے اتنے نقصان دہ ہیں کہ 500 سے زائد مختلف پودے ان کی خوراک بنے ہوئے ہیں جبکہ یہ کونکریٹ کو بھی کھا جاتے ہیں جو انفرا اسٹرکچر کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔

محکمہ فی الحال آبادی کی چھان بین کر رہا ہے اور یہ تعین کر رہا ہے کہ پاسکو کاؤنٹی میں کتنے گھونگھے ہیں۔ گھونگھے مشرقی افریقہ کے ہیں اور 8 انچ لمبے ہو سکتے ہیں۔

امریکا کے محکمہ زراعت کے مطابق زمینی گھونگھے پہلی بار جنوبی فلوریڈا میں 1960 میں پائے گئے تھے اور ان سے چھٹکارہ پانے کے لیے تقریباً 10 سال کے عرصے کے ساتھ 10 لاکھ ڈالرز خرچ ہوئے تھے۔

ان گھونگھوں کی افزائشِ نسل بہت تیزی سے ہوتی ہے، یہ ہر سال تقریباً 1200 انڈے دیتے ہیں۔

مزیدخبریں