ویب ڈیسک: پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔ یومیہ کیسز کی تعداد 650 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے باعث 2 مریض جان کی بازی ہار گئے۔ این آئی ایچ کے مطابق،،، کورونا کے 650 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 16 ہزار 755کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.88 فیصد رہی۔این آئی ایچ کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا کے138 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔