حکومت کا بجلی سبسڈی والے علاقوں سےمتعلق بڑا فیصلہ

3 Jul, 2022 | 10:00 AM

ویب ڈیسک: حکومت نے بجلی سبسڈی والے علاقوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت سولر انرجی کیلئے قائم ٹاسک فورس کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا.

اجلاس میں چھوٹے صارفین کو رعایتی قرضوں کی فراہمی پر  بھی غور کیا گیا ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ چار سے پانچ ہزار میگاواٹ شمسی توانائی کے منصوبوں پر کام جلد شروع ہو جائے گا ، ٹاسک فورس سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی.


 

مزیدخبریں