ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ حرامانی کی تیراکی کرتے ویڈیو وائرل

اداکارہ حرامانی کی تیراکی کرتے ویڈیو وائرل
کیپشن: hira mani
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار حرامانی نے کئی سیریلز میں اداکاری کرتے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا،اداکارہ کی نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کو تیراکی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ نے خود اس ویڈیو کو شیئر کیا جس پر صارفین کی جانب سے ملے جلے کمنٹس کئے جارہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرامانی کا شمار ان اداکارؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کیریئر کے ابتداہی میں کامیابیاں سمیٹیں،اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ان کو سوئمنگ پول میں تیراکی کرتے دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ حرامانی نے اس ویڈیو کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ میں اپ لوڈ کیا، ویڈیو کے کیپشن میں کوئی تحریر تو نہیں کی گئی مگر اداکارہ حرامانی نے خود کو مچھلی قرار دیا،سوشل میڈیا صارفین کے جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

اداکارہ کی تیراکی ویڈیو سامنے آنے پر کچھ نے اس کو پسند کیا تو کچھ اس پر تنقید کی جبکہ حرا مانی نے پوسٹ کے کیپشن میں خود کو مچھلی قرار دیا۔

گزشتہ دنوں اداکارہ کے بارے ان کے شوہر اداکار مانی نے بتایا کہ اہلیہ حرا نے ایک بار اپنی دوست کو تھپڑ رسید کیا تھا،مانی اور حرا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے مانی کو ان کی اہلیہ سے متعلق ایک راز بتانے کے لئے کہا گیا۔

جس پر مانی نے 9 سال پرانا ایک قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ حرا کی دوست نے اسے کہا کہ تمہارا شوہر تو کامیڈین ہے جس کے بعد حرا نے اسے زوردار تھپڑ رسید کردیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer