چھٹیوں اور امتحانات سے متعلق شفقت محمود کا دوٹوک بیان

3 Jul, 2021 | 07:51 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(حسنین ساجد)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ میں طالب علموں سے کہتا ہوں کہ پڑھائی جاری رکھیں ، کیوں کہ امتحانات نہ ملتوی ہوں گے نہ ہی کینسل ہوں گے ،گرمیوں کی چھٹیوں کےبارے کہا کہ یہ اختیار پہلے ہی صوبوں کا دےدیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اہلیہ عاقب جاوید مصنفہ فرزانہ انور کی اردو و انگریزی شاعری کی 5 کتب کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی،تقریب الحمراء آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی، تقریب میں ادب اور فنون لطیفہ سے لگاؤ رکھنے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، کتب میں "محبت کی بھلا کب عمر ہوتی ہے، تمہارے ساتھ پھر جی لیں، کرامل سن سیٹ، بلیو منڈے آف لو، آئی ڈانٹ رائٹ کائف رائٹ اٹسیلف" شامل ہیں۔

تقریب الحمراء آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی، تقریب میں ادب اور فنون لطیفہ سے لگاؤ رکھنے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، کتب میں "محبت کی بھلا کب عمر ہوتی ہے، تمہارے ساتھ پھر جی لیں، کرامل سن سیٹ، بلیو منڈے آف لو، آئی ڈانٹ رائٹ کائف رائٹ اٹسیلف" شامل ہیں،تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، جسٹس ر ناصرہ اقبال، زلفی اور سابق کرکٹر عاقب جاوید نے فرزانہ عاقب کی ایک ساتھ 5 کتابوں کی رونمائی کو حیران کن قرار دیا۔

وفاقی وزیرتعلیم نے اس موقع پر میڈیا کے سوالات کے جوابات بھی دیے، ان کا کہناتھا کہ  میں طالب علموں سے کہتا ہوں کہ پڑھائی جاری رکھیں ، کیوں کہ امتحانات نہ ملتوی ہوں گے نہ ہی کینسل ہوں گے،اس سال امتحان کے بغیر گریڈ نہیں ہوں گے،اے ٹو لیول کے امتحان ہوچکے ہیں جبکہ نویں، دسویں اور انٹر کے امتحانات ابھی چند دنوں میں شروع ہونے والے ہیں،اس لئےمیں طالب علموں سے کہتا ہوں کہ پڑھائی جاری رکھیں ، کیوں کہ امتحانات نہ ملتوی ہوں گے نہ ہی کینسل ہوں گے ۔

ان کا مزید کہناتھا کہ چند بچے جو اس امید ہی ہیں کہ شاید امتحانات کینسل ہوں گے ان کے لیے پیغام ہے کہ ایسا نہیں ہو گا، یہ تمام صوبوں کا متفقہ فیصلہ ہے ، بورڈز نے جس شیڈول کا اعلان کیا ہے امتحانات اس کے مطابق ہوں گے،گرمیوں کی چھٹیوں کےبارے کہا کہ یہ اختیار پہلے ہی صوبوں کا دےدیاگیا ہے۔

اگر سکول کھل سکتے ہیں تووہاں تعلیم کاسلسلہ جاری رہ سکتا ہے مگر جہاں موسم خراب ہوگا وہاں یہ مناسب نہیں،بچوں کی پڑھائی کا جو نقصان ہوا ہمیں اس کو پورا کرنا ہے،نجی سکولوں میں بچوں کے سمرکیمپ لگنے کے سوال پر شفقت محمود نے کہا کہ یہ اختیار صوبوں کے پاس ہے، پہلے ہی بچوں کی تعلیم کا بہت حرج ہوا ہے جبکہ نجی سکولوں میں سمر کیمپ کے نام پر فیسیں وصول کرنےکے سوال کو آئیں بائیں شائیں کرگئے۔





 

مزیدخبریں