ویب ڈیسک: انگلینڈ نے پا کستان سے ون ڈے سیریز کے لئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
انگلینڈ کے ون ڈے اسکواڈ میں ایون مورگن،، معین علی ،، جوناتھن بیئرسٹو ، ٹام بنٹن ، سیم بلنگز ، لیام لیونگ اسٹون، لیام ڈاسن، جارج گارٹن ، ، عادل رشید ، جو روٹ ، جیسن رائے ،ڈیوڈ ولی ،سیم کران ،ٹام کران ، کرس ووکس اور مارک وڈ بھی شامل ہیں۔ جبکہ ٹیم کی قیادت ایون مورگن کے سپرد کی گئی ہے۔
یاد رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ون ڈے پر مشتمل سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہوگا۔ پہلا ون ڈے8 جولائی کو صوفیہ گارڈنز،کارڈف میں کھیلا جائے گا ،دوسرا ون ڈے 10 جولائی کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ ، لندن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے، 13 جولائی کو ایجبسٹن ، برمنگھم میں کھیلا جائے گا ۔
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
3 Jul, 2021 | 06:16 PM