بیرون ملک سفر کرنیوالوں کیلئے موڈرنا ویکسین متعارف کرادی گئی

3 Jul, 2021 | 06:10 PM

Arslan Sheikh

راؤ دلشاد حسین: محکمہ پرائمری ہیلتھ  کیئرکو اسلام آباد سےموڈرنا ویکسین کی3لاکھ ڈوزز موصول، بیرون ملک سفرکرنیوالوں کیلئےموڈرناویکسین پنجاب میں متعارف کروا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سٹڈی ویزا، ورک پرمٹ اور کاروبار کیلئےبیرون ملک جانیوالوں کو مو ڈرنا ویکسین لگے گی۔ متاثرہ قوت مدافعت کے حامل افراد کو بھی موڈرنا ویکسین لگائی جائے گی۔ ذیابیطس، ہائپرٹینشن،کارڈیک، لیورو دیگر بیماریوں کےشکار افراد کو بھی ویکسین لگائی جائے گی۔ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ سارہ اسلم نےموڈرنا ویکسین لگانےکےاحکامات جاری کر دئیے ہیں۔ سارہ اسلم کا کہنا تھا کہ پنجاب کو کل 3 لاکھ مو ڈرنا ویکسین کی ڈوزز موصول ہوئی ہیں، مو ڈرنا ویکسین بیرون ملک سفرکرنیوالےپاکستانیوں کیلئےاستعمال ہوگی۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ موڈرنا ویکسین فوری طور پر 14 اضلاع کو بھجوائی جا رہی ہے۔ ویکسین سٹاک پرکڑی نظر رکھی جائے گیی اور صرف اہل افراد کو ہی لگائی جائے گی۔ 

مزیدخبریں